Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کیخلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حذب اختلاف شہباز...
شائع 21 مئ 2021 01:56pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حذب اختلاف شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کیخلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی، سپریم کورٹ کا 2رکنی بینچ 25 مئی کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ( ن)کے صدر شہباز شریف کے بیرون ملک جانے کیخلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا رکنی2بینچ 25 مئی کو سماعت کرے گا ، جسٹس سجاد علی شاہ بھی 2رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 مئی کو طلب کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر چیف جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 مئی کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورت کے 3ایڈیشنل ججز میں جسٹس فیاض انجم جندران، جسٹس غلام اعظم قمبرانی اور جسٹس لبنی سلیم پرویز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ سال نومبر میں تینوں ججز کی مدت میں 6ماہ کی توسیع کی تھی۔

Shehbaz Sharif

Supreme Court

اسلام آباد

apeal

Justice Ijaz ul Ahsan