Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس70ماتلی کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا

بدین :سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70ماتلی کےضمنی انتخاب میں...
شائع 21 مئ 2021 11:42am

بدین :سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70ماتلی کےضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا۔

بدین کے علاقے ماتلی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 70 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو کہ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوارحاجی محمد ڈاڈاہالیپوٹہ،جے یو آئی (ف)کےمولانا گل حسن، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار پیر محمد علی جان سرہندی اور ایم ڈبلیو ایم کے اسد عباس لغاری سمیت دیگر امیدوار نےحصہ لیا۔

ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد تمام123پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کےمطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹو 46ہزار420ووٹ لےکرکامیاب قرارپائے جبکہ جےیو آئی کےمولاناگل حسن 6ہزار231ووٹ لے کردوسرےنمبرپررہے۔

نتائج کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار 1989 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے اور مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے امیدوار 1635 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بدین ضمنی انتخابات میں ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آوٹ 35 فیصد رہا ہے جبکہ گنتی سے خارج کئے جانے والے ووٹوں کی تعداد 1 ہزار 625 رہی ہے اور درست ووٹوں کی تعداد 56 ہزار 920 رہی ہے۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 809 ہے، مرد ووٹرز کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 91 ہزار 587 جب کہ خواتین ووٹرز کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 75 ہزار 222 ہے، حلقے میں قائم 123 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 کو حساس اور 12 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور دیگر رہنماؤں نےفتح پرخوشی کا اظہارکیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ بدین میں تیروں کی بارش،جئےبھٹو،جئےبےنظیر۔

PPP

Sindh Assembly

by election

PS 70 Badin

win