Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ،مزید 102 اموات، 3,070 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
شائع 21 مئ 2021 09:54am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 102افراد جان سے گئے جبکہ 3,070نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 20,089 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 893,461ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3،070نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8لاکھ 93ہزار 461 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3لاکھ 04 ہزار 571ہوگئی جبکہ پنجاب میں3لاکھ32ہزار000افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1لاکھ 28ہزار561،اسلام آباد میں80ہزار010،بلوچستان میں24 ہزار318 ،گلگت بلتستان میں 5454 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے18ہزار547کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں کورونا وباء کی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 102 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 20089ہوگئی۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں9704افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4869،خیبرپختونخوا میں 3875،اسلام آباد میں741،بلوچستان میں270اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث523 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ63ہزار229 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,424مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے6,021 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک8لاکھ10ہزار143مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران51ہزار528کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3070افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ654ہزار99افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test