اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوگئی
غزہ :اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوگئی،جنگ بندی کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے ہوا،اسرائیلی وزیراعظم کی سیکیورٹی کابینہ نے منظوری دے دی۔
عالمی دباؤ اور مصر کی کوششیں رنگ لے آئیں،صہیونی ریاست اسرائیل نے غزہ پر حملے بند کردیئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کی ثالت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہوکی سیکیورٹی کابینہ نے ہنگامی اجلاس میں فوری جنگ بندی کی منظوری دی۔
جنگ بندی کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق جمعے کی صبح 4بجے ہوا،حماس نے بھی اپنے بیان میں جنگ بندی کی تصدیق کردی۔
مصر نے غزہ میں ایک ہفتے سے جاری سرحد پار حملوں کو روکنے کیلیے سیز فائر کرانے کی پیش کش کی تھی۔
گیارہ روز کی اسرائیلی بمباری میں 60بچوں اور خواتین سمیت 227فلسطینی شہید اور 1800سے زخمی ہوچکے ہیں،کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔
جمعرات کو بھی غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ میں اسرائیلی حملوں میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
Comments are closed on this story.