Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کا اسرائیل حماس جنگ بندی کے اعلان پر خیرمقدم

اسلام آباد:پاکستان نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے...
شائع 21 مئ 2021 09:15am

اسلام آباد:پاکستان نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پرخیرمقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے یہ ہر شخص اورہرقوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دعا ہےکہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلاقدم ہو۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتےہوئے کہا کہ فلسطین کے معاملے پرعوامی دباؤبڑھ رہا ہے،جنگ بندی ناگریزہے،اسرائیل شکست کھارہا ہے،اسرائیل مضبوط روابط کےباوجودمیڈیاجنگ ہاررہاہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف شہروں میں اسرائیل کیخلاف مظاہرے ہورہےہیں اورلوگ سڑکوں پرنکل آئے، سلامتی کونسل مشترکہ اعلامیہ جاری کرنےمیں ناکام رہی،تاثرہےکہ عالمی میڈیا اسرائیل کےکنٹرول میں ہے۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

اسلام آباد

Hammas