Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

"کیا 227 فلسطینیوں کی ہلاکت کوئی معنی نہیں رکھتی؟"، سینیٹر برنی سینڈرز کا سوال

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ ہر فلسطینی کی زندگی...
شائع 20 مئ 2021 09:46pm

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ ہر فلسطینی کی زندگی اہمیت رکھتی ہے لیکن بعض امریکی سینیٹرز صرف اسرائیلی ہلاکتوں کی مذمت کررہے ہیں جو افسوسناک ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برنی سینڈرز نے امریکی سینیٹ میں فلسطینیوں کی حمایت میں قراردار پیش کرتے ہوئے فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد امریکا اور دنیا بھر کے اکثریتی عوام کے جذبات کی عکاس ہے اور فوری فائر بندی کا مطالبہ کرنے میں انہیں یورپی یونین، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، پاپائے روم اور دیگر کی حمایت حاصل ہے۔

برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ وہ اور اُن کے ہم خیال سینیٹرز اس تنازعے کا سفارتی حل چاہتے ہیں تاکہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کا تحفظ کیا جا سکے.

برنی سینڈرز نے سوال کیا کہ اُن 227 فلسطینی ہلاکتوں کو جن میں 64 بچے اور 38 خواتین شامل ہیں اہمیت کیوں نہیں دی جا رہی ہے۔

Palestine

gaza conflict

Israel Aggression