Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری نثار نے حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

ڈھائی سال سے زائد عرصہ بعد چوہدری نثار علی خان نے حلف اٹھانے کا...
شائع 20 مئ 2021 05:37pm

ڈھائی سال سے زائد عرصہ بعد چوہدری نثار علی خان نے حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔آئندہ ہفتے ممبر پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیں گے، قریبی ذرائع نے تصدیق کردی۔

چوہدری نثار علی خان نے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مئی کے آخری ہفتے میں چوہدری نثار رکن پنجاب اسمبلی کا حلف لیں گے۔

چوہدری نثارعلی خان کو 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر شکست ہوئی تھی تاہم پی پی 10 راولپنڈی سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے اب تک حلف نہیں لیا۔

punjab assembly