Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس: 3ریفرنسز، 9انکوائریز اور 3 انوسٹی گیشنز کی منظوری

نیب ایگزیکٹوبورڈ نے بدعنوانی کے3ریفرنسز،9 انکوائریز اور3 انوسٹی...
شائع 19 مئ 2021 05:54pm

نیب ایگزیکٹوبورڈ نے بدعنوانی کے3ریفرنسز،9 انکوائریز اور3 انوسٹی گیشنزکی منظوری دےدی۔کیپٹن(ر) صفدر اور سابق وزیرپٹرولیم امان اللہ خان جدون کے خلاف تحقیقات عدم ثبوت پربند کردی گئی۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سابق ممبربورڈ آف ریونیو خیبرپختونخو ااحسان اللہ کے خلاف سرکاری زمین غیر قانونی الاٹ کے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

سابق ضلع ناظم ،سابق میئرکوئٹہ سابق اوروزیرایکسائزاینڈ ٹیکسیشن بلوچستان میرمحمد امین کےخلاف بھی ریفرنس کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر،سابق وزیرپٹرولیم امان اللہ خان جدون اورسابق آئی جی ڈاکٹرمجیب الرحمان ،کے خلاف عدم ثبوت پر تحقیقات بند کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں این ایچ اے،پی ڈبلیوڈی اورگلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے خلاف بھی تحقیقات بند کردی گئیں۔

NAB

inquiries