Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'نیتن یاہو آج ہٹلرکی جگہ پر کھڑا ہے'

قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کہتے ہیں اوسلوسمجھوتےکوپھاڑکرردی...
شائع 17 مئ 2021 06:33pm

قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کہتے ہیں اوسلوسمجھوتےکوپھاڑکرردی کی ٹوکری میں پھینک دیاگیا۔نیتن یاہو آج ہٹلرکی جگہ پر کھڑا ہے۔اسرائیل فلسطین پرظلم وستم ڈھارہاہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکراسدقیصر کی زیرصدارت جاری ہے۔

ایوان میں مظلوم فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کےلئےپیش قراردادمنظورکرلی گئی۔

قائدحزبِ اختلاف شہبازشریف نے اسمبلی سےخطاب کرتےہوئے کہافیٹف کےمعاملےپرمجھےبات کرنےکاموقع نہیں دیاگیا۔امید ہےاسپیکر آئندہ اس بات کا خیال رکھیں گے۔آج طویل عرصے بعدایوان میں آیا ہوں۔حکومت کی چیرہ دستیاں اوراپوزیشن پرظلم کاذکرنہیں کروں گا۔

انہوں نےکہااسرائیل کی جانب سےنہتےفلسطینیوں پرحملہ کیاگیا۔رمضان میں مسجداقصیٰ میں نہتےنمازیوں پرحملےکیےگئے۔فلسطینیوں کوگھروں سےنکال کر غلام بنایاجاتاہے۔

شہباز شریف نے کہاآج فلسطینی دنیا کےمختلف ممالک میں پناہ گزین ہیں۔حالیہ جارحیت کےنیتجےمیں بچوں اور خواتین کوشہیدکیاگیا۔اسرائیلی طیاروں نےگھروں پر میزائل برسائےہیں۔اسرائیلی حملےمیں سیکڑوں گھرتباہ ہوگئے۔ کہیں بھی آبادی پرگولےنہیں برسائےگئے۔

انہوں نے کہااوسلوسمجھوتےکوپھاڑکرردی کی ٹوکری میں پھینک دیاگیا۔نیتن یاہو آج ہٹلرکی جگہ پر کھڑا ہے۔ اسرائیل فلسطین پرظلم وستم ڈھارہاہے۔

ان کا کہنا تھانریندرمودی نےبھی کشمیروں پرظلم ڈھائےہیں۔بھارت میں اقلیتوں کےساتھ سوتیلی ماں کاسلوک کیا جارہا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمودکےبیان پرحیرت ہوئی۔شاہ محمودنےکہاکہ آرٹیکل370بھارت کااندرونی معاملہ ہے۔یہ الگ بات ہےکہ شاہ محمودنےاپنابیان واپس لےلیا۔

Palestine

gaza conflict

Israel Aggression