Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف ضمانت کیس: لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار

حکومت نے شہباز شریف ضمانت کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلےکے ...
شائع 16 مئ 2021 05:57pm

حکومت نے شہباز شریف ضمانت کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلےکے خلاف اپیل تیارکرلی۔حکومتی لیگل ٹیم کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکرے گی۔ پٹیشن میں 12 قانونی سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

حکومت نےشہبازشریف ضمانت کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تیارکرلی ہے۔ حکومتی لیگل ٹیم کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی۔ پٹیشن آئین کے آرٹیکل 185 تھری کے تحت دائر کی جائےگی۔

پٹیشن میں سوال اٹھایا گیا ہےکہ کیا معزز فاضل جج کسی متعلقہ محکمے یا حکام کو نوٹس جاری کئے بغیر مدعا علیہ کے حق میں پاکستان سے باہر جانے کی اجازت دے سکتے ہیں؟

پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ فاضل جج لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہبازشریف ضمانت کیس کے 7 مئی 2021 کو دیے گئے حکم کے خلاف اپیل کی اجازت دی جائے اور مذ کورہ حکم معطل کیا جائے۔

shahbaz sharif

Lahore High Court