Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر کورونا سےنمٹنے کا سامان لے کر کراچی پہنچ گیا

کراچی :انسداد کورونا سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کا کردار بھی کسی ...
شائع 16 مئ 2021 12:27pm

کراچی :انسداد کورونا سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کا کردار بھی کسی سے کم نہیں، پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر کورونا سے نمٹنے کا سامان لے کر کراچی پہنچ گیا ۔

پی این ایس نصر بحرین سے ضروری سامان لےکر کراچی بندرگاہ پہنچا، کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے ضروری سامان اور آلات جہاز میں پہنچائے گئے ہیں ، طبی سامان اور آلات بحرین حکومت نے پاکستانی قوم کیلئے بطور تحفہ بھجوائے ہیں۔

پی این ایس نصر کے کراچی پہنچنے پر پاک فوج، بحریہ کے اعلیٰ حکام اور بحرینی قونصل جنرل بھی موجود تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ قدرتی آفات میں ہمیشہ قوم کی خدمت اورحکومت کی مدد میں پیش پیش رہی ہے۔

karachi

اسلام آباد

Pak Navy

Ship

corona