Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 10افراد شہید، تعداد 149 تک پہنچ گئی

مقبوضہ بیت المقدس:غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 10...
شائع 16 مئ 2021 09:30am

مقبوضہ بیت المقدس:غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید ہوگئے ،جس کے بعد شہداء کی تعداد 149تک پہنچ گئی،جن میں 41بچےاور23خواتین بھی شامل ہیں۔

دہشتگردی پر اقوام عالم کے دہرے معیار اور مجرمانہ خاموشی نے اسرائیل کو فلسطینیوں کےقتل عام کا لائسنس دے دیا۔

تازہ کارروائی میں وحشی اسرائیلی درندوں نے الشاتی پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا، حملے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید ہوگئے،جن میں 8بچے اور 2خواتین شامل ہیں،ملبے سے صرف 2 ماہ کا ایک بچہ ہی محفوظ مل سکا، باقی سب ملبے میں ہی گم ہوگئے۔

6روز سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں شہید ہونے والی فلسطینیوں کی تعداد 149ہوگئی،جن میں 41بچےاور 23خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیل حملوں میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری سے متعددعمارتیں مہندم ہوگئیں۔

غزہ تباہی کی تصویر ہے یہاں آو بکا اور بس ماتم ہے، یہ ماتم صرف مرنے والوں پر ہی نہیں بلکہ اقوام عالم کی خاموشی بھی ہورہا ہے۔ غزہ رورہا ہے!

اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے الجلا ٹاور سمیت متعدد عمارتیں تباہ

دوسری جانب اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے الجلا ٹاور سمیت متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں، الجزیرہ سمیت مختلف میڈیا کے دفاتر تھے۔

غزہ میں خبروں کا بلیک آؤٹ کرنے کیلئے اسرائیل نے بمباری کر کے الجلا ٹاورکو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ،اس ٹاور میں اے پی اور الجزیرا سمیت کئی بین الاقوامی میڈیا کےدفاتر تھے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برج الجلا کے مالک جواد مہدی نے بتایا کہ ایک اسرائیلی انٹیلی جنس عہدیدار نے اُنہیں فون کر کے کہا کہ اُن کے پاس عمارت خالی کروانے کیلئے صرف ایک گھنٹہ ہے۔

اے ایف پی نے اُنہیں عہدیدار کے ساتھ فون پر مزید 10منٹ کیلئے گڑگڑاتے ہوئے سنا تاکہ صحافی نکلتے ہوئے اپنے آلات ساتھ لے جائیں، لائن پر موجود عہدیدار نے انکار کر دیا۔

گیارہ سال اسی عمارت سے رپورٹنگ کرنے والے الجزیرہ کے نمائندے صفوت الکہلوت نے کہا کہ اس عمارت سے کئی واقعات کور کئے، یہاں پر کئی ذاتی اور پروفیشنل لمحات گزارے اب سب کچھ صرف دو سیکنڈ میں ختم ہوگیا۔

اسرائیلی حکومت کی غزہ پٹی میں بجلی کا نظام بندکرنےکی دھمکی

ادھر اسرائیلی حکومت نےغزہ پٹی میں بجلی کا نظام بندکرنےکی دھمکی دےدی۔

عرب میڈیاکےمطابق اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے باعث غزہ کی پٹی میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے،غزہ پٹی میں ایندھن کی بندش کے باعث مقامی بجلی گھروں میں کام متاثرہوگیا۔

عرب میڈیاکےمطابق غزہ پٹی کے مقامی بجلی گھر 180میگاواٹ بجلی بناتے ہیں ،اسرائیل کی بجلی کمپنی غزہ پٹی کو 220میگاواٹ بجلی فراہم کرتی ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی پر جاری بمباری سے اسرائیل سے بجلی کی ترسیل کے 8مرکزی کیبل تباہ ہوگئے جس کے باعث غزہ پٹی میں بجلی کی ترسیل400میگاواٹ سےکم ہوکر130میگاواٹ رہ گئی۔

Gaza

air strike

Maqboza Bait ul muqaddas