Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ پر اسرائیلی افواج کی بمباری رک نہ سکی، شہداء کی تعداد 137تک پہنچ گئی

مقبوضہ بیت المقدس:غزہ پر اسرائیلی افواج کی بمباری رک نہ ...
اپ ڈیٹ 15 مئ 2021 01:20pm

مقبوضہ بیت المقدس:غزہ پر اسرائیلی افواج کی بمباری رک نہ سکی،شہدا ءکی تعداد 137تک پہنچ گئی،جن میں 31بچے اور 19خواتین بھی شامل ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی افواج کی بمباری پانچویں روز بھی جاری ہے ،جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسرائیلی جیٹ طیاروں کی جانب سے غزہ پر متعد دٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے بعد پیرسےجاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والی فلسطینیوں کی تعداد 137 ہوگئی جن میں 31 بچے اور19خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق غرب اردن میں اسرائیلی حملوں میں 11فلسطینی شہید ہوئے جبکہ جمعے کو غزہ میں اسرائیل نےحماس کے سرنگوں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔

خبرایجنسی کے مطابق اب تک اسرائیل غزہ میں 800 سے زائد اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے، اسرائیلی حملوں کے باعث 10ہزار سے زائد فلسطینی غزہ سے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کی متعدد عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں جبکہ غزہ کے فلسطینی اسکولوں اور مساجد میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ شہر میں حماس کے آپریشن آفس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق لبنان اور شام کی سرحد سے جڑے اسرائیلی علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جبکہ حزب اللّہ نے اسرائیلی فائرنگ سے کمانڈر محمد قاسم کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی شام سے اسرائیل پر 3راکٹ داغے گئے۔

Gaza

air strike

Maqboza Bait ul muqaddas

phalestine