Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں مزید 2512 افراد کورونا کا شکار ، 48 افراد جاں بحق

ملک میں گزشتہ روز کورونا نے مزید 2512 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا...
شائع 14 مئ 2021 09:21am

ملک میں گزشتہ روز کورونا نے مزید 2512 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ 48 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں مجموعی طور پر 30 ہزار 700 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 2 ہزار 512 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اس طرح کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.19 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا کے مصٓدقہ مثبت کیسز کی تعداد 8 لاکھ 73 ہزار 220 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 106، سندھ میں 2 لاکھ 96 ہزار 364 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 26 یزار403 ، بلوچستان میں 23 ہزار 778 ، اسلام آباد میں 78 ہزار 969 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 186 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 414 ہے۔

ملک میں کورونا کے مزید 4 ہزار 123 افراد نے اس وبا سے صحتبای ہوچکے ہیں، اس طرح ملک میں اب تک 7 لاکھ 80 ہزار 438 مصدقہ مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے۔ پنجاب میں 2 لاکھ 81 ہزار 525 ، سندھ میں 2 لاکھ 72 ہزار 863 ، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 14 ہزار 74 ، بلوچستان 22 ہزار 256 ، اسلام آباد 68 ہزار 777، آزاد کشمیر 15 ہزار 744 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 5 ہزار 199 مصدقہ مریض شفایاب ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز کورونا نے مزید 48 افراد کی جان لے لی ہے، اس طرح اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ مجموعی تعداد 19 ہزار 384 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 9 ہزار 282 ، سندھ میں 4 ہزار 780 ، بلوچستان 257، خیبر پختونخوا 3 ہزار 723 ، اسلام آباد 724، آزاد کشمیر 511 اور گلگت بلتستان میں اب تک 107 افراد اس وبا کے ہاتھوں جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 73 ہزار 398 ہے جن میں سے 4 ہزار 330 کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان

COVID19