Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'سعودی عرب کا ایک وفد عیدالفطر کے بعد اسلام آباد پہنچے گا'

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں سعودی عرب کا ایک وفد...
شائع 12 مئ 2021 08:58pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں سعودی عرب کا ایک وفد عیدالفطر کے بعد اسلام آباد پہنچے گا جس میں وہ سعودی ولی عہد اور وزیر خارجہ کے آئندہ دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کرے گا۔

بدھ کو ملتان میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے کو انتہائی تعمیری قرار دیا۔

وزیرخارجہ نےکہا کہ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت سعودی پاکستانی اعلیٰ رابطہ کونسل قائم کی جائے گی جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کےلئے ادارہ جاتی اور ڈھانچہ جاتی پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نےکہا کہ ہم نے تمام شعبوں خصوصاً توانائی،تعاون،معاشی تعلقات،سرمایہ کاری اور روز گار کے مواقع کے شعبوں میں آگے بڑھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نےکہاکہ سعودی عرب نےملک میں بنیادی ڈھانچے،آبی وسائل اور پن بجلی منصوبوں کی ترقی کےلئے سعودی ترقیاتی فنڈ سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کیووسگلو کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں تجویز دی گئی تھی کہ ترکی فلسطین کے مسئلے پر مسلم اُمہ کی آواز کو موثر طور پر اٹھانے کےلئے اسلامی تعاون تنظیم کا اعلیٰ سطح کا ہنگامی وزارتی اجلاس بلائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین میں صورتحال کو معمول پر لانے کےلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بلانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

ریڈیو پاکستان

Shah Mehmood Qureshi

Saudi Arab

delegation

Eid ul Fitr