Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عوام کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے عوام پر زور دیا...
شائع 12 مئ 2021 06:50pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ تعاون کریں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہم نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو پاکستان کو بھی بھارت جیسی صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں کی پالیسی پر عمل کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عید کے موقع پر عزیز و اقارب کے پاس جانے کے بجائے ان سے رابطے کےلئے انٹرنیٹ اور فون کے ذرائع استعمال کرنےچاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اور ہمارے پیاروں کی حفاظت کےلئے اہم ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لئے شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ریڈیو پاکستان

fawad chaudhry

Information Minister

covid

Eid ul Fitr