Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم غزہ اور فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں پاکستان...
شائع 12 مئ 2021 01:34pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں پاکستان کاوزیراعظم ہوں اورہم غزہ اور فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین سےاظہاریکجہتی کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میں پاکستان کاوزیراعظم ہوں اورہم غزہ اور فلسطین کےساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےوی اسٹینڈودغزہ (ہم غزہ کے ساتھ ہیں )اوروی اسٹینڈودفلسطین (ہم فلسطین کے ساتھ ہیں )کاہیش ٹیگ شیئرکیا۔

وزیراعظم نےاپنی ٹویٹ کے ساتھ ناموردانشورنوم چومسکی کی پوسٹ بھی شئیر کی جس میں لکھا تھا کہ تم میرا پانی لے لو، میرے زیتون کے درختوں تباہ کر دو، میرا گھر جلا دو، مجھے نوکری سے نکال دو، میری زمین چوری کر لو، میرے والد کو قید میں ڈال دو اور میری والدہ کو قتل کر دو، میرے ملک پر بمباری کرو، ہمیں تباہ کر دو لیکن یہ سب کرنے کے بعد بھی مجھے ہی مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا۔ فلسطین کو آزاد کرو۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

Gaza

social media

phalestine

Solidarity