Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیگی ایم این اےجاویدلطیف کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیان سے متعلق کیس میں مسلم...
شائع 12 مئ 2021 12:28pm

لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیان سے متعلق کیس میں مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے ملزم کو 26مئی کو طلب کرلیا۔

جوڈیشنل مجسٹریٹ مجتبی حسن نے ریاست مخالف بیان سے متعلق کیس کی سماعت کی،لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جہاں ان کی حاضری مکمل کی گئی جبکہ تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

جاوید لطیف نے عدالت کے روبرو اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 15 دن سے ان کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے، چند لوگ پالیسی بنائیں گے تو پھر عوام کے حقوق سلب ہی ہوں گے۔

عدالت نے جاوید لطیف کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے 26مئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔

lahore

local court

MNA

Javed Latif

Judicial Remand