Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'فیصلے کے مطابق شہباز شریف علاج کےلئے بیرون ملک ضرور جائیں گے'

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ ہائیکورٹ کے ...
شائع 11 مئ 2021 04:50pm

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق شہباز شریف علاج کے لئے بیرون ملک ضرور جائیں گے۔فواد چوہدری کو نہیں پتا وہ کل کس پارٹی میں ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ کیس، صاف پانی آمدن سےزائد اثاثے،چھپن کمپنیز کیس، منی لانڈرنگ سمیت تمام کیسیزمیں کچھ ثابت نہیں ہوسکا ،کاغذ لہرا لہرا کرقوم کوبےوقوف بنایا جاتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قاضی فائزعیسی سمیت رواں ہفتےمیں حکومت نےعدلیہ پرتین حملے کئے۔ عمران اپنے اے ٹی ایم کےسہولت کارہیں۔فواد چوہدری مستقبل کسی اور جماعت کے ساتھ جڑا ہوا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ انتخابات پرآرڈیننس نکالتےہیں تو چینی آٹاچوری پرآرڈیننس کیوں نہیں لاتے۔

shahbaz sharif

Maryam Aurangzeb

Lahore High Court