Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل کاغزہ پرفضائی حملہ ،9بچوں سمیت 20معصوم فلسطینی شہید

غزہ:مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہے،غزہ پر ...
شائع 11 مئ 2021 12:15pm

غزہ:مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہے،غزہ پر فضائی حملے میں 9بچوں سمیت 20معصوم فلسطینی شہید ہوگئے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشتگردی جاری ہے،غزہ پر فضائی حملہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 20معصوم فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 5دن میں 700سے زائد زخمی ہوچکےہیں۔

او آئی سی کے مستقل مندوبین کے اجلاس میں فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

عالمی رہنماؤں کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے،امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ نے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا،امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔

دنیا کے مختلف ممالک میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج جاری ہے،اردن میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے سیکڑ وں افراد سراپا احتجاج ہیں۔

ترکی کے شہر انقرہ اور استبول میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیکڑوں افراد اسرائیلی اسفارتخانے کے سامنے جمع ہوئے اسرائیل کے پرچم جلائے۔

لبنان عراق اور شام میں بھی فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔

terrorism

Gaza

air strike

Maqboza Bait ul muqaddas