Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابراعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے...
شائع 10 مئ 2021 09:08pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

بابراعظم نےآئی سی سی کی جانب سے ماہ اپریل کےبہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔

آئی سی سی ہرماہ کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب ووٹنگ سے کرتی ہے۔

اپریل کےلئے بابر اعظم، فخر زمان اورنیپال کے کوشال بھرتل کو نامزد کیا گیا تھا۔

تین ون ڈے میچزمیں مجموعی طورپر228، سات ٹی ٹوئنٹی میچزمیں 305 رنزبنا کرون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والے بابر اعظم سب سے زیادہ ووٹس لینے میں کامیاب رہے۔

شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑی کوآئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی اورکرکٹ فینزکی جانب سےووٹ کیا جاتا ہے۔

babar azam

PCB

ICC