Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان نے زمبابوے کو اننگز اور 147رنز سے شکست دے دی

ہرارے:پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی زمبابوے کو ایک اننگز اور 147...
شائع 10 مئ 2021 01:37pm

ہرارے:پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی زمبابوے کو ایک اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر 2میچزکی سیریزمیں وائٹ واش کردیا ،پاکستان نے 3سال بعد دیارغیرمیں ٹیسٹ سیریز بھی اپنےنام کرلی۔

ٹیسٹ سیریز میں شاہینوں کی دمدار پرفارمنس،دوسرے میچ میں بھی زمبابوے کا برا حال کردیا ،زمبابوے کودوسرے ٹیسٹ میں بھی اننگزکی شکست سے دوچار کیا، پہلے 510رنزکا پہاڑ کھڑا کیا،عابدعلی نےناقابل شکست 215رنز بنائے۔

پاکستانی بولرز نے پہلی اننگز میں زمبابوے کو 132پر ڈھیرکیا،حسن علی نے پنجہ لگایا،فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں نعمان اورشاہین جھپٹ پڑے،دونوں نے 5،5کھلاڑیوں کوٹھکانے لگایا۔

کھیل کے چوتھے روز رسمی کارروائی ہوئی،پاکستان کو جیت کیلےا ایک وکٹ درکارتھی،5اوورزمیں ہی زمبابوے کی دوسری اننگز 231 کے اسکور پر تمام ہوگئی۔

زمبابوے کیخلاف وائٹ واش کے ساتھ پاکستان نے 3سال بعدغیرملکی سرزمین پرٹیسٹ سیریز جیت لی۔

پاکستان

2nd test match

Zimbabwe

PAKvsZim

white wash