Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور سے عید اسپیشل ٹرینیں چلنا شروع ہوگئیں

پشاور سے عید اسپیشل ٹرینیں چلنا شروع ہوگئیں، جو عید میں بھی چلتی...
شائع 10 مئ 2021 12:49pm

پشاور سے عید اسپیشل ٹرینیں چلنا شروع ہوگئیں، جو عید میں بھی چلتی رہیں گی۔

پاکستان ریلوے نے شہریوں کیلئے تحفہ دے دیا،عیدپر اسپیشل ٹرینیں چلانا شروع کردیں،اسپیشل ٹرینیں پورےہفتےصبح9 بجےپشاورسےبراستہ نوشہرہ،جہانگیرہ،اٹک اورحسن ابدال سے ہوتے ہوئے راولپنڈی پہنچےگی۔

دوسرےصوبوں سے ملازمت کیلئے آئےمُسافراسپیشل ٹرین میں اپنے پیاروں کے ساتھ عیدمنانےروانہ ہوگئے،مُسافروں کا کہنا تھا کہ اڈےبندہونےکی وجہ سے مسائل پیش آئے۔

پشاورکےریلوےاسٹیشنوں اورٹرینوں میں ایس اوپیزپرعملدرآمدکرانےکیلئے پولیس بھی تعینات کی گئی ہے۔

peshawar

Pakistan Railway

eid special train