Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریاست مخالف بیان کیس: جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیان سے متعلق کیس میں مسلم...
شائع 10 مئ 2021 12:33pm

لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیان سے متعلق کیس میں مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز کی توسیع کردی۔

مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو ریاست مخالف بیان سے متعلق کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جاوید لطیف نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ اگر عوامی نمائندہ اداروں میں بیٹھے لوگوں کی غلطیوں کی نشاندہی نہیں کرسکتا تو وہ حلف کی خلاف ورزی ہے، جاوید لطیف نے ٹی وی چینل پر دیا گیا بیان عدالت میں دوہرایا۔

پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ پولی گرافک سمیت 3 ٹیسٹ کروا لئے ہیں، دوسرے موبائل میں موجود واٹس ایپ گروپس دیکھنے ہیں، ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز کی توسیع کردی۔

lahore

remand

local court

MNA

Javed Latif