Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی جیلوں میں قید1100 پاکستانی جلد وطن واپس آئیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سعودی جیلوں...
اپ ڈیٹ 10 مئ 2021 12:20pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سعودی جیلوں میں قید1100پاکستانی جلد وطن واپس آئیں گے، جرمانوں کی مد میں بھی قید پاکستانیوں کورہائی دلائی جائےگی ۔

وزیرداخلہ شیخ رشیدنے سعودی عرب کےمقامی اخبارکوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی جیلوں میں قید 1100پاکستانی رہا ہوکرجلد وطن واپس آئیں گے،جرمانوں کی مدمیں قیدپاکستانیوں کورہائی دلائی جائےگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ معمولی نوعیت کےقیدی اپنی سزاجیلوں میں کاٹ چکےہیں،ان قیدیوں کی رہائی جلد ممکن ہوجائے گی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہاکہ اگر ایک ارب روپے کی امداد مل جائے تو چھوٹے جرمانوں کی وجہ سے سعودی جیلوں میں موجود مزید قیدیوں کو بھی چھڑا سکتے ہیں۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

prisoners

jail

Federal Interior Minister

Saudi Arab