Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

'جہاں طاقت کی حکمرانی ہو وہ معاشرہ ترقی نہیں کرتا'

وزیراعظم عمران خان نےروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا قانون کی حکمرانی والا معاشرہ اوپرجاتاہے۔ جہاں طاقت کی حکمرانی ہو وہ معاشرہ ترقی نہیں کرتا۔
شائع 09 مئ 2021 09:28pm

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں شوکت خانم اسپتال میں اوورسیزپاکستانیوں کابڑاکردارہے۔90لاکھ اوورسیزپاکستانی ہمارا اہم اثاثہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سےخطاب کیا۔

خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کواچھی طرح جانتاہوں۔ترسیلات زربڑھانےمیں گورنر اسٹیٹ بینک کااہم کردارہے۔مشکل وقت میں مدد کرنے پرسعودی حکومت کےشکرگزارہیں۔

انہوں نےکہابھارت میں لاک ڈاؤن سےمعیشت کوبہت نقصان پہنچا۔کورونا کےدوران ہم نےعوام اور معیشت دونوں کو بچایا۔کوروناکےدوران ہماری ایکسپورٹس بڑھیں۔ پاکستان میں تعمیراتی سیکٹرتیزی سےترقی کررہاہے۔ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر تباہی مچارہی ہے۔الحمداللہ پاکستان کی معیشت بہت بہتر ہے۔

عمران خان نے کہاروضہ رسولﷺ پرجاکر ہماری بیٹری ریچارج ہوگئی۔

وزیراعظم نے مزید کہاقانون کی حکمرانی والا معاشرہ اوپرجاتاہے۔ جہاں طاقت کی حکمرانی ہو وہ معاشرہ ترقی نہیں کرتا۔میرےساتھ پورا پاکستان ہے جو ترقی چاہتا ہے۔ ہماری پارٹی نوجوانوں کی وجہ سے اقتدارمیں آئی ہے۔

pm imran khan

پاکستان

Roshan Digital Accounts