Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سے مزید 118افراد چل بسے، 3,785 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید...
شائع 09 مئ 2021 10:55am

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 118افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 3,785نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18,915ہوگئی جبکہ 858,026افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,785 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 026 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 668ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3لاکھ17ہزار 972 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 23ہزار842،اسلام آباد میں77ہزار974،بلوچستان میں23 ہزار324 ،گلگت بلتستان میں5380 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے17ہزار866کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید118 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 915 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 81، خیبرپختونخوا میں 26 ،سندھ اور آزاد کشمیر میں 4،4 جبکہ اسلام آباد میں 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں9032افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4726،خیبرپختونخوا میں 3588،اسلام آباد میں708،بلوچستان میں247اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث507 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ81ہزار830 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,903 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح9.29 فیصدرپورٹ ہوئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,569 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7لاکھ57ہزار281مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران40ہزار736کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3785افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ190ہزار67افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 5ہزار416مریض زیرعلاج ہیں جبکہ652کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test