Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ غازی خان میں سوڑا کے مقام پر ڈیم کے منصوبے کی منظوری

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں سوڑا کے مقام پر ڈیم ...
شائع 08 مئ 2021 08:31pm

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں سوڑا کے مقام پر ڈیم کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ کرنے کےلئے سوڑا کے مقام پر ڈیم بنانے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے کو آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے۔پنجاب حکومت سوڑا میں ڈیم کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر سال موسم برسات میں بارشوں کا پانی ندی نالوں میں جا کر ضائع ہوتا ہے۔اس پانی کو محفوظ کر کے استعمال میں لانا بہت ضروری ہے۔ ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

وزیراعلیٰ کو ڈیم بنانے کے حوالے سے فیزیبلٹی اسٹڈی پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

Usman Buzdar

cm punjab