Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، اعلامیہ جاری

وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےلئے پاکستان کی ‏مستقل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
شائع 08 مئ 2021 05:32pm

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔عمران خان نےشہزادہ محمد کو یقین دلایاکہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی ‏مستقل حمایت کرتا رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہدکی جدہ میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےلئے پاکستان کی ‏مستقل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے میں مدد پر ‏سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اسے سے پہلے دونوں ملکوں نے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے سمیت پانچ اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

قبل ازیں جب وزیراعظم تین روزہ دورے پر جدہ پہنچے تو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

وزیراعظم کےاعزاز میں عشائیہ دیا گیا،شاہی دیوان پہنچنےپرسعودی ولی عہد نےپرتپاک خیرمقدم کیا۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ،وزیر ِخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد اور دیگر وزرا ءاور دو صوبوں کے گورنر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

pm imran khan

Saudi Arabia

پاکستان

Muhammad bin Salman

Crown Prince

MBS