Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا میں کورونا سے مزید 14 ہزار افراد ہلاک

دنیا بھرمیں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ وائرس کے باعث مزید...
شائع 07 مئ 2021 07:46pm

دنیا بھرمیں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ وائرس کے باعث مزید چودہ ہزارافراد ہلاک ہوگئے۔اموات بتیس لاکھ انہتر ہزارسے تجاوز کرگئیں۔ مزید نولاکھ افراد وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

برازیل میں مزید تہترہزار کیسزسامنے آگئے، مجموعی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز،ڈھائی ہزار اموات بھی ہوئیں ۔

امریکا میں مزید پچاس ہزار کیسز ،ارجنٹینا میں چوبیس ہزار سےزائد کیسز اور سب سےزیادہ چھ سوتینتیس اموات ہوئیں ۔

اٹلی میں مزید گیارہ ہزار اورچین میں مزید تیرہ کیسز سامنے آگئے۔

corona

covid