Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا ؤں میں 90دن کی کمی ...
شائع 07 مئ 2021 02:11pm

اسلام آباد:عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا ؤں میں 90دن کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت داخلہ نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، مختلف جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سزاؤں میں نرمی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا،60سال سے زائدعمروالی خواتین اور65سال سے زائدعمر والے افراد پر اس نرمی کااطلاق ہوگا۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کرپشن کیسزمیں سزایافتہ قیدیوں پربھی اس نرمی کا اطلاق نہیں ہوگا ۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ نےتمام صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کردیں۔

اسلام آباد

President

prisoners

Arif Alvi

interior ministry

punish