Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ کے 13 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنےعہدوں کا حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ کے 13 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا...
شائع 07 مئ 2021 12:29pm

لاہور ہائیکورٹ کے 13 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں تعینات نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔

حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شجاعت علی خان، دیگر فاضل ججز، ہائیکورٹ کے افسران، صوبائی و وفاقی لا افسران اور سینئر وکلا ءشریک ہوئےجبکہ تقریب میں حلف اٹھانے والے ججز کی فیملیز اور عزیز و اقارب بھی شریک تھے۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس محمد شان گل، جسٹس محمد راحیل کامران شیخ، جسٹس محمد رضا قریشی، جسٹس انوار حسین، جسٹس محمد امجد رفیق، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سہیل ناصر شامل ہیں۔

LHC

lahore

takes oath