Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں آج شام 6 بجے تک تمام بازار کھلے رہیں گے

اسلام آباد:اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں آج شام 6بجے تمام...
شائع 07 مئ 2021 12:19pm

اسلام آباد:اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں آج شام 6بجے تمام بازار بند ہوجائیں گے جس کے بعد پنجاب،خیبرپختونخوااور بلوچستان میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا،بازار، ہوٹل، پارک اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

لاک ڈاؤن پر بھی وفاقی اور سندھ حکومت میں اختلاف برقرار ہے،ملک بھر میں آج شام 6 بجے تک تمام بازار کھلے رہیں گے،اس کے بعد 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

سندھ حکومت نے این سی او سی کے فیصلے پر عمل سے انکار کردیا،صوبائی حکومت نے ہفتےکوبھی کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے دی ۔

صوبائی حکومت کے مطابق بازار ہفتے کو بھی کھولے جائیں گےجبکہ سندھ میں اتوار9مئی سےلاک ڈاؤن کا نفاذہوگا۔

صوبائی وزیراطلاعات ناصرشاہ نےکہاکہ مشکل فیصلے عوام کو بچانےکیلئے کررہےہیں۔

ادھر اسٹیٹ بینک نے بھی ہفتہ، پیر اور منگل کو بینک کی مخصوص برانچز کھولنے کا اعلان کردیا ۔

عوام حیران و پریشان ہیں کہ کورونا کی خطرناک لہر جاری ہےلیکن فیصلہ ساز ایک پیج پر ہونے کو تیار نہیں۔

سیاست کا مطلب اختلاف برائے اختلاف نہیں ہوتا ہے، یہ بات سب کو معلوم ہے لیکن اگر نہیں معلوم تو صرف ہمارے فیصلہ سازوں کو نہیں معلوم۔

Balochitan

lockdown

coronavirus

اسلام آباد

punjab

KPK

Markets close