Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مزید 4,298 افراد کورونا کا شکار، 140 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 140جانیں...
اپ ڈیٹ 07 مئ 2021 12:16pm

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 140جانیں لے لیں جبکہ مزید4,298افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 18,677افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 850,131افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید4,298 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8لاکھ 50 ہزار 131ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 89 ہزار 646 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3لاکھ14ہزار517افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 22ہزار520،اسلام آباد میں77ہزار414،بلوچستان میں23 ہزار016 ،گلگت بلتستان میں5358 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے17ہزار660کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 140 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 677 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں82 افراد انتقال کر گئے ، خیبرپختونخوا میں40 اور سندھ میں7اموات ہوئیں، آزاد کشمیر میں5،اسلام آباد اور بلوچستان میں 3،3اموات رپورٹ ہوئیں۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں8891افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4698،خیبرپختونخوا میں 3537،اسلام آباد میں702،بلوچستان میں243اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث499 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ83ہزار699 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,177مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح9.58 فیصدتک پہنچ گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,631 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7لاکھ47ہزار755مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران44ہزار846کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4298افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ101ہزار83افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 5ہزار678مریض زیرعلاج ہیں جبکہ653کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔

گوجرانوالا 69، ملتان65 اور لاہورمیں 64فیصد وینٹی لیٹربھر گئے، جبکہ صوابی67،پشاور64 اور ملتان میں 59 فیصد آکسیجن بیڈ پرمریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test