Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'حکومت روزگارکی فراہمی کےلئے ہاؤسنگ کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے'

وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت کے کم لاگت گھروں کی تعمیر کا اقدام ملک میں انقلاب کا آغاز ہے.
شائع 06 مئ 2021 06:03pm

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت ترقی کے حصول اور عوام کو روز گار کے مواقع کی فراہمی کےلئے ہاؤسنگ کے شعبے پر توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم پنجاب پیری اربن کے تحت رائے ونڈ کے مقام پر ایک ہاؤسنگ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کیا.

خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے کم لاگت گھروں کی تعمیر کا اقدام ملک میں انقلاب کا آغاز ہے جس سے عام آدمی سمیت تنخواہ دار طبقہ اپنے گھر کا مالک بن سکے گا اور تعمیراتی شعبے کو ترقی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیری اربن ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ایسے علاقوں میں گھر تعمیر کئے جائیں گے جہاں ان کی تعمیر کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کےلئے اقدامات کررہی ہے اور نئی تکنیکوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اس شعبے کو جدید خطوط پر استوارکیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ آنے والے دنوں میں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے مثبت نتائج دیکھیں گے۔

وزیراعظم نے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کےلئے عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی.

انہوں نے کہا کہ آئندہ دو ہفتے انتہائی اہم ہیں جن میں ہمیں کورونا کے کیسز کو کم کرنا ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے اگر لوگ ماسک پہننا شروع کر دیں۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

housing scheme

lahore