Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف نے نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کےلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ضمانت ملنے کے بعد بیرون ملک جانے...
شائع 06 مئ 2021 05:27pm

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ضمانت ملنے کے بعد بیرون ملک جانے کےلئے پَر تولنے لگے۔اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کےلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں لاہور ہائیکورٹ سے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز میں ضمانت ملی۔ضمانت کے بعد وہ بیرون ملک گئے اورپھر وطن واپس آگئے۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی عدالت انہیں ضمانت دے چکی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب درخواستگزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت وفاقی حکومت کو درخواستگزار کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔

President

shahbaz sharif

Lahore High Court