Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارا انصاف کا نظام طاقتور کو نہیں پکڑ سکتا، وزیراعظم عمران خان

لاہور:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک چھوٹی سی...
اپ ڈیٹ 06 مئ 2021 02:39pm

لاہور:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک چھوٹی سی ایلیٹ کلاس نے اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے، ہمارا انصاف کا نظام طاقتور کو نہیں پکڑسکتا، طاقتورکرپشن کا حساب کتاب دینےکوتیارنہیں، پی ڈی ایم یونین این آراو مانگنے لگی ہوئی ہے،ہم نے طاقتور کو قانون کے نیچےلاناہے، کورونا کے حوالے سے اگلے 2 ہفتے ہمارے لئے بہت اہم ہیں، سب کو تاکید کروں گا سب ماسک پہنیں۔

لاہور میں ایک تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے اگلے دو ہفتے ہمارے لئے بہت اہم ہیں،کورونا کیسز کی شرح کو نیچے لے کر آنا ہے، اللہ تعالیٰ نےکورونا کی2 لہروں میں محفوظ رکھا،حکومت اسپتالوں میں گنجائش نہ بڑھاتی توحالات خراب ہوتے،عوام سے ماسک پہنےکی اپیل کرتا ہوں،صرف ماسک کےاستعمال سےکورونا کنٹرول ہوسکتاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاثرہےکہ طاقتورطبقےنےسب قبضے میں لیاہواہے،کمزورطبقےکےبارےمیں کوئی نہیں سوچتا،جیلوں میں صرف غریب لوگ نظرآتے ہیں،ہمارا انصاف کا نظام طاقتورلوگوں کونہیں پکڑ سکتا،ماضی میں سرکاری اسپتالوں میں بہترین علاج ہوتاتھا،صرف غریب سرکاری اسپتالوں میں علاج کراتےہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نظروں کےسامنےلاہورمیں کچی آبادیاں بنتےدیکھیں،راوی میں صاف پانی ہوتاتھا،آج گندانالہ بن گیاہے،کراچی میں آدھی آبادی کچی آبادی میں رہتی ہے،عوام بڑےمشکل حالات میں زندگی گزاررہےہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جج،پولیس اورقبضہ مافیانےمل کرزمینوں پرقبضےکئے،مافیا نے سرکاری زمینوں پرقبضے کئے ،کمزور طبقے کو اٹھائےبغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرتا،پاکستان اسلام کے نام پربنا تھا ،پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بننا تھا،ریاست مدینہ میں قانون کی بالادستی تھی،پاکستان میں قانون عام آدمی کیلئے ہے،طاقتورکیلئےنہیں،ریاست مدینہ ایک فلاحی ریاست تھی،ہمیں طاقتورکوقانون کےنیچے لاناہےاورکمزورکواٹھاناہے۔

عمران خان نے کہا کہ بینکس کےقرضےکےبغیرغریب گھرنہیں بناسکتا،پاکستان میں0.02فیصدلوگوں کوگھرکیلئےقرض ملتاہے،ٹریٹمنٹ کے بغیرپانی دریاؤں میں شامل ہورہاہے،ہمیں اپنے دریاؤں کو بھی صاف کرنا ہے،کچی آبادیوں سےمتعلق بھی پلان لارہے ہیں۔

IK Address

pm imran khan

lahore