این اے249 ضمنی انتخاب کالعدم قراردینےکی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائرکر دی،درخواست میں استدا کی گئی دھاندلی کی وجہ سے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔
این اے 249 کراچی سے پی ٹی آئی کے امیدوارامجد آفریدی کی جانب سے وکلاء نے ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائرکردی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن سے پہلے 17 ہزار افراد کے ووٹ دیگر شہروں کو منتقل کئے گئے، من پسند افسران کو محکمہ تعلیم سے پریذائڈنگ افسر لایا گیاجبکہ پیپلزپارٹی نے اپنے امیدوار کو جتوانے کیلئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے،اور کئی پونگ سٹیشنز پر فارم 45 پولنگ ایجنٹس کونہیں دیئے گئے،ان سب کی بنیاد پر الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کالعدم قرار دے ۔
پی ٹی آئی کے وکیل عتیق الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دوبارہ گنتی نہیں بلکہ دوبارہ انتخابات چاہتے ہیں این اے 249 میں پری پول،پولنگ کے دن اور بعد میں دھاندلی ہوئی ۔
درخواست میں تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں، سندھ حکومت اور نادرا کو فریق بنایا ہے۔
Comments are closed on this story.