Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوروناکی تیسری لہر،ایک روز میں مزید108 اموات، 4,198 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار مزید تیز...
اپ ڈیٹ 06 مئ 2021 11:39am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے ،ایک روز میں وائرس سے مزید 108 اموات اور 4,198نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس سے اب تک 18,537افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افرادکی تعداد845,833ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید4,198 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8 لاکھ 45 ہزار 833 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 88 ہزار 680 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3لاکھ12ہزار522افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 21ہزار728،اسلام آباد میں77ہزار065،بلوچستان میں22 ہزار900 ،گلگت بلتستان میں5355 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے17ہزار583کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 108 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 537 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 68 ،خیبرپختونخوامیں 31، سندھ میں 4، آزاد کشمیر میں 3اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک، ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں8809افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4691،خیبرپختونخوا میں 3497،اسلام آباد میں699،بلوچستان میں240اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث494 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ84ہزار172 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,107مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح9.03 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,397 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7لاکھ43ہزار124مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران46ہزار467کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4198افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ056ہزار98افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 5ہزار624مریض زیرعلاج ہیں جبکہ676کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔

مردان میں 59،ملتان میں 77 فیصد، لاہور میں 69،بہاولپور میں 58فیصد وییٹ7 لیٹرز بھر چکے ہیں جبکہ گوجرانوالہ میں 55 فیصد، پشاورمیں 62 فیصد، سوات میں 57 فیصد اور صوابی میں 67 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں ۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

coronavirus death

islmabad

coronavirus test