Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

'گنتی کا عمل شفاف ہوگا تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا'

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی...
شائع 05 مئ 2021 05:27pm

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں صرف 20 پولنگ اسٹیشنز پر ہاری تھی لیکن دوبارہ گنتی کے بعد الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کسی فورم پر چیلنج نہیں کرے گی۔

سندھ اسمبلی این اے249 سے انتخاب جیتنے والے امیدوار قادر مندو خیل اور دیگر کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے جبکہ الیکشن والی رات ڈھائی بجے تک مفتاح اسماعیل نے جو درخواست دی اس میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔

سعیدغنی نے کہا کہ کچھ فارمز پر پولنگ ایجنٹ کے دستخط نہیں تھے۔پوری پولنگ میں کسی بھی جماعت کی طرف سے کوئی شکایت نہیں تھی۔ووٹوں کا فرق 5 فیصد سے کم ہو تو امیدوار آر او کو درخواست دے سکتا ہے۔ ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ 167 پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حصہ بنیں گے۔ہمارے مخالفین کے پاس کسی دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔کل امید ہے کہ شفاف طریقے سے دوبارہ گنتی شروع ہوگی۔گنتی کا عمل شفاف ہوگا تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ECP

PPP

Saeed Ghani

NA249

Miftah Ismail