Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج شوکت...
شائع 05 مئ 2021 01:31pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقررکر دی ،جسٹس عمرعطا ءبندیال کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سمیت اسلام آباد اور کراچی بار ایسوسی ایشنز کی اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقررکر دیں۔

جسٹس عمرعطا ءبندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے کا5رکنی لارجر بینچ 17مئی کو سماعت کرے گا ۔

بینچ میں جسٹس سردار طارق،جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں ۔

عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو سماعت کیلئے نوٹس جاری کردیا ۔

واضح رہے کہ شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے فیصلے کیخلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائرکر رکھی ہے۔

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد

apeal

Gulzar Ahmed