Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین سے کوروناویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد:ملک بھرمیں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ویکسی نیشن کا...
شائع 05 مئ 2021 11:17am

اسلام آباد:ملک بھرمیں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے، چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ،سنگل ڈوزکین سائینوویکسین کی ایک لاکھ 20ہزارخوراکیں اسلام آباد پہنچیں،کین سائینوویکسین حکومت پاکستان کی طرف سے خریدی گئی،ویکسین کی پیکنگ اور فارمولیشن این آئی ایچ کےذریعےپاکستان میں ہوگی۔

کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے،وفاقی حکومت کی خصوصی کاوشوں اور اقدامات کےنتیجے میں سنگل ڈوز کین سائینو ویکسین کی ایک لاکھ 20ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

چین سے خصوصی طور پرپاکستان پہنچنے والی کین سائینو ویکسین حکومت کی طرف سے خریدی گئی ہے،ملک پہنچنے والی کین سائینو ویکسین کی پیکنگ اور فارمولیشن این آئی ایچ کے ذریعے پاکستان میں ہی ہوگی۔

چین سے پاکستان پہنچنے والی کین سائینو ویکسین کوقومی ادارہ صحت اور وزارت صحت کے حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وصول کیا ہے۔

china

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

corona vaccine