Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں کورونا سےمزید 119 اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 18,429ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے ...
اپ ڈیٹ 05 مئ 2021 01:46pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید119اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 18,429ہوگئی جبکہ کورونا کے4,113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 841,636ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید4,113 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8لاکھ 41 ہزار 636 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 87 ہزار 643 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3لاکھ10ہزار616افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 21ہزار099،اسلام آباد میں76ہزار696،بلوچستان میں22 ہزار776 ،گلگت بلتستان میں5341 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے17ہزار465کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 119 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 429 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 58 ،خیبرپختونخوامیں 43، سندھ میں 9 اور اسلام آباد میں 5اور آزاد کشمیر میں 4 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں8741افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4687،خیبرپختونخوا میں 3466،اسلام آباد میں698،بلوچستان میں239اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث491 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ84ہزار480 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے5,211مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے5,665 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7لاکھ38ہزار727مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران44ہزار838کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4113افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 12لاکھ010ہزار51افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 5ہزار741مریض زیرعلاج ہیں جبکہ676کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پرنہیں ہے۔

ملتان 77،لاہور69 اور مردان میں59فیصد وینٹی لیٹر بھر گئے، صوابی 67،پشاور62 اورسوات57 فیصد آکسیجن بیڈ پرمریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test