Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب: دو صوبائی وزراء سے پوچھ گچھ

پنجاب کابینہ کے دو وزراء محسن لغاری ،میاں اسلم اقبال اور سابق وز
شائع 04 مئ 2021 07:31pm

پنجاب کابینہ کے دو وزراء محسن لغاری ،میاں اسلم اقبال اور سابق وزیر سمیع اللہ چوہدری نیب راولپنڈٰی میں پیش ہوئے۔ شوگراسیکنڈل کی تحقیقات سے متعلق انوسٹی گیش ٹیم نے ڈھائی گھنٹے پوچھ گچھ کی ۔

شوگراسیکنڈل کی تحقیقات آگلے مرحلے میں داخل ہوئے۔ حکمراں جماعت کے دو صوبائی وزراء نیب راولپنڈٰی میں پیش ہوئے، وزیر اب پاشی پنجاب محسن لغاری سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری کے ہمراہ پیش ہوئے۔

نیب کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے محسن لغاری اور سمیع اللہ چوہدری سےاڑھائی گھنٹے پوچھ گچھ کی ، ٹٰیم نے دونوں حکومتی شخصیات سے الگ الگ سوالات پوچھے۔

نیب راولپنڈی آفس سے واپسی پر دونوں شخصیات میڈیا نمائندوں سے کترا کرنکلے ، محسن لغاری نے بتایا کہ ریکارڈ میرے پاس نہیں، نیب کے پاس ہے سوال نامہ نہیں دیا گیا۔

وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال تاخیر سے ٹیم کے سامنے پیش ہوئے ۔

NAB

punjab cabinet