وزیراعظم جس کام کی نگرانی کا کہتے ہیں اس کا بیڑہ غرق ہوجاتاہے،شاہدخاقان عباسی
اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کسی انتخابی اصلاحات کی ضرورت نہیں ،الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حکومت کے سرکس کھلاڑیوں کا نہیں، وزیراعظم جس کام کی نگرانی کاکہتےہیں اس کا بیڑہ غرق ہوجاتاہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنماءشاہدخاقان عباسی نے کہا کہ این سی او سی عوام کوماسک نہ پہناسکی،بتایاگیاکہ فوج عوام کو ماسک پہنائے گی،خدا کیلئے ویکسین خرید لیں،ویکسین خریدنےمیں اتناخرچہ ہےجتناپی آئی اےکاخسارہ ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایس او پی اورگائیڈلائنز سے کچھ نہیں ہوگا،ملک میں کوروناپھیل رہاہے،لاک ڈاؤن کاخدشہ ہے،پہلے ٹائیگرفورس تھی اوراب فوج کوبلایاگیاہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں 3سال میں آٹےکی قیمت دُگنی ہوگئی،اپریل میں سب سےزیادہ مہنگائی ریکارڈہوئی،ملک میں احتساب توعوام کاہورہاہے،کیمرے لگاکردکھایاجائےکونسااحتساب ہورہاہے ،کروڑوں کی آبادی کلئے چندلاکھ کےویکسین کی بات ہوئی۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نےکہاتھارمضان میں قیمتوں کی خودنگرانی کروں گا،وزیر اعظم جس کام کی نگرانی کاکہتےہیں اس کا بیڑہ غرق ہوجاتاہے،3سالوں میں بجلی کی قیمت میں200فیصد اضافہ ہواہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء کا کہنا تھا کہ چینی اسکینڈل کو 2سال ہوگئے، چینی مافیانےچینی برآمدکی جس سے بحران پیدا ہوا،چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں ہوئی، ترین پر کیس بنا، تفتیشی افسر ہی تبدیل کر دیا گیا، ہر روز ملک کی سرکس میں نیے ڈرامہ کا اضافہ ہوتا ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی انتخابی اصلاحات کی ضرورت نہیں، الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے،الیکٹرونک ووٹنگ مشین بناناحکومت اورپارلیمان کاکام نہیں ،الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا،کاغذی نظام کو مضبوط کریں،ملک کو آئین کے مطابق چلائیں، الیکشن میں دھاندلی اور جھوٹے پرچے بنانا چھوڑ دیں۔
Comments are closed on this story.