Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایرانی ہیکروں کا اسرائیلی فیشن چین H&M پرسائبر حملہ

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی ہیکرز نے اسرائیل کے ایک...
شائع 04 مئ 2021 11:24am

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی ہیکرز نے اسرائیل کے ایک مشہور فیشن اور ملبوسات برانڈ "H&M" کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملہ کرنے کے بعد دھمکی دی ہے کہ وہ اسرائیلی ملبوسات چین کے صارفین کا ڈیٹا افشا کر دیں گے۔ N3tw0rm نامی ایک گروپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے غیراعلانیہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اسرائیلی "H&M" کے تقریبا 110 گیگا بائٹ ڈیٹا کو شائع کرسکتے ہیں۔

عبرانی اخبار"ہارٹز" نے اطلاع دی ہے کہ اسی طرح کے سائبر حملوں میں "ویرٹاس لاجسٹک" سمیت دیگر کئی اسرائیلی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک کیس میں ہیکروں نے تین بٹکوینز کا مطالبہ کیا۔ ان کی مالیت ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔

سائبرسیکیوریٹی کے ماہرین کا خیال ہے کہ N3tw0rm ایرانی ہیکر گروپ Pay2Key سے وابستہ ہے۔ اس نے ماضی میں اسرائیلی ہوا بازی کی صنعت اور اسرائیلی سائبر سکیورٹی کمپنی بورنوکس پر حملہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔

سائبرسیکیوریٹی فرم چیک پوائنٹ نے گذشتہ نومبر میں اسرائیلی کمپنیوں پر ہیکر حملوں کے سلسلے کے بعد پے Pay2Key کی سرگرمی سے خبردار کیا تھا۔

Iran

Cyber Attack