Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کی تیسری لہر، ایک روز میں مزید 161 اموات، 3,377 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار مزید تیز...
شائع 04 مئ 2021 10:34am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے ،ایک روز میں وائرس سے مزید 161 اموات اور3,377نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس سے اب تک 18,310افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افرادکی تعداد 837,523ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3،377 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 8 لاکھ37 ہزار 523 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 86 ہزار 521 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3لاکھ08ہزار529افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 20ہزار590،اسلام آباد میں76ہزار492،بلوچستان میں22 ہزار664 ،گلگت بلتستان میں5330 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے17ہزار397کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید161 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 310 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 111مریض جان کی بازی ہار گئے ، خیبرپختونخوا میں31 ، سندھ 11، آزاد کشمیر میں 4، اسلام آباداور بلوچستان میں2،2اموات رپورٹ ہوئیں۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں8683افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 4678،خیبرپختونخوا میں 3423،اسلام آباد میں693،بلوچستان میں239اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث487 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ86ہزار151 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے5,326مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے5,018 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 7لاکھ33ہزار062مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران37ہزار587کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3377افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 11لاکھ965ہزار68افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 6ہزار464مریض زیرعلاج ہیں جبکہ666کورونا مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ۔

ملتان 76،لاہور67 اور گجرانوالہ میں62فیصد وینٹی لیٹر بھر گئے، صوابی 67، سوات 66 اور پشاور63 فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus test