Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں حضرت علیؓ کا یوم شہادت عقیدت احترام سے منایا جارہا ہے

کراچی:ملک بھر میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت عقیدت...
شائع 04 مئ 2021 10:17am

کراچی:ملک بھر میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے گئے۔

نبی رحمت ﷺ کے چچازاد اور داماد،بچوں میں پہلے مسلمان،فاتحہ خیبر اور چوتھے خلیفہ راشد،حضرت امام حسن اور حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے والدحضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا آج یوم شہادت ہے۔

وہ علی جنیںر ہجرت کے موقع پر نبی کریم ﷺ نے اپنے بستر پر لٹایا،وہ علی جن کی اہلیہ حضرت فاطمہ بنت محمدﷺ تھیں،وہ علی جن کی شجاعت کا زمانہ معترف ہے،انیںر 19ویں رمضان کو نماز فجر کے دوران ایک خارجی نے زہریلا خنجر مار کر زخمی کردیا۔

حضرت علی کرم اللہ وجہ 2دن تک زہر کے باعث بیمار رہےاور 21رمضان المبارک، 40ہجری بمطابق سن 660عیسوی میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔

یوم علی کے حوالے سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے گئے ،بیشتر مقامات پر کنٹینرز نصب کردیئے گئے۔

جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ،جلوس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بھی کی گئیں۔

پاکستان

karachi