Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'موجودہ حکومت نادار طبقے کے حقوق کی نگہبان ہے'

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں پی ٹی...
اپ ڈیٹ 03 مئ 2021 06:20pm

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں پی ٹی آئی حکومت بےگھرافرادکواپنی چھت میسر کرےگی۔موجودہ حکومت نادارطبقےکےحقوق کی نگہبان ہے۔غریب افرادکوسہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاحکومت پنجاب سستےمکانات تعمیرکرنےجارہی ہے۔وزیراعظم عمران خان منصوبوں کاافتتاح کرینگے۔منصوبےچنیوٹ،لاہور،ڈی جی خان، خوشاب،میانوالی،سرگودھامیں شروع ہونگے۔حکومت عوامی مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا ساڑھے3مرلےکےمکانات بنائےجائیں گے۔حکومت پنجاب3ارب کےفنڈز دےگی۔مکان کی کل قیمت14لاکھ30ہزارروپے ہے۔حکومت پنجاب 54سائٹ پر سستےگھرتعمیرکرنے جارہی ہے۔ منصوبے سے میڈیا ورکرزاورصحافی بھی مستفیدہوسکیں گے۔30سے50ہزارتنخواہ والےافراددرخواست دےسکتےہیں۔

معاون خصوصی نے کہافارغ سیاست دان حکومت پرتنقید کررہےہیں۔وزیراعلیٰ نےتمام سستےبازاروں کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی نےلائن لگاکرچینی دینے کے عمل کوناپسندکیاہے۔لائن لگواکرایک کلوچینی دیناحکومتی پالیسی کے خلاف ہے۔وزیراعظم اوروزیراعلیٰ عوام کوریلیف دینےکےلئےپرعزم ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نےمزید کہامیں نےسیالکوٹ میں عام خواتین کےحقوق کی بات کی۔کل سستےبازارمیں بدانتظامی دیکھی۔کل کےواقعےکےحقائق مسخ کرکے بتائے گئے۔ پہلےبھی14رمضان بازاروں کا دورہ کرچکی ہوں۔غلطی کی نشاندہی کرناہمارا فرض ہے۔عوام کےٹیکس سےتنخواہ لینےوالےعوام کوجوابدہ ہیں۔سیالکوٹ کے معاملے پر عمران خان سے بات چیت کرنا مناسب سمجھا۔عمران خان نےرمضان بازروں میں ناقص اشیا کی فروخت پر نوٹس لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکریٹری اورمجھے مشترکہ میٹنگ میں بلایا۔

cm punjab

Firdous Ashiq Awan