Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ، 8نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب...
شائع 03 مئ 2021 01:07pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا،جس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں ملک کی معاشی ، سیاسی اور کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ کو ویکسین سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق کابینہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے گی، این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کے 100 سال مکمل ہونے پر اعزازی سکہ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی سمری منظوری کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کی تعیناتی، ریلوے اور ٹیکس بیریر میں نجی شعبہ کی شمولیت کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

pm imran khan

federal cabinet

coronavirus

اسلام آباد

meeting